Ads

سپریم کورٹ، تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم دے دیا۔

جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی، اس لیے تمام ملازمین کو الاؤنس دیا جائے، قبل ازیں ملازمین کے وکیل شعیب شاہین نے موقف اپنایا کہ سیکریٹریٹ الاؤنس صرف وزارتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو مل رہا ہے جبکہ وزارتوں کے ماتحت اداروں کے ملازمین کونہیں دیا جا رہا، حکومت اپنے ہی ملازمین کے درمیان امتیاز کیسے کر سکتی ہے؟ عدالت نے اسلام ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ملازمین کی اپیلیں منظور کر لیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ملازمین کو الاؤنس دینے کا حکم دیا تھا تاہم ڈویژن بنچ نے وفاق کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے الاؤنس دینے سے روک دیا تھا جس کیخلاف ملازمین نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔

The post سپریم کورٹ، تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36XJVS1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment