Ads

ماہرہ نے خود کو شاہ رخ کا سب سے بڑا مداح قرار دے دیا

ممبئی: ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر خود کو شاہ رخ خان کا سب سے بڑا مداح قرار دے دیا ہے ۔

کروڑوں دلوں پرراج کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان آج اپنی 52 ویں سالگرہ منارہے ہیں تاہم اس بار پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے خود کو شاہ رخ کی نمبر ون مداح قرار دیا ہے۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پر ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر فلم’’رئیس‘‘کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ انہیں منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وہ 5 کردار جو شاہ رخ خان نے کبھی نہیں ادا کیے

شاہ رخ خان نے فلم ’’رئیس‘‘میں گینگسٹر کا کردار ادا کیا تھا لہٰذا اسی کردار کی مناسبت سے ماہرہ نے شاہ رخ خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے برملا اپنی محبت کا اظہار کیا ہے’’سالگرہ مبارک گینگسٹا خان! میں تمہاری نمبر ون مداح ہوں اور تم سے پیار کرتی ہوں‘‘۔

ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘کے ذریعے ڈیبیو کیا تھا۔ فلم میں دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ اپنی سالگرہ کا دن ہمیشہ اپنے بنگلے ’’منت‘‘ میں مناتے ہیں تاہم اس بار وہ اوران کی فیملی  یہ یادگار دن کنگ خان کے علی باغ والے بنگلے میں منارہے ہیں جہاں کترینہ کیف، فرح خان، عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات موجود ہیں۔

The post ماہرہ نے خود کو شاہ رخ کا سب سے بڑا مداح قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2lGK7mp
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment