Ads

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا

ماسکو: فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا جس میں میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 

آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ 2018 کی تیاریاں عروج پر ہیں، میگا ایونٹ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا، جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ جرمنی نے 2014 میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں ارجنٹائن کو ہرا کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے ڈراز کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، ورلڈ کپ میں شامل 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جب کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اورسعودی عرب کےدرمیان کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں میزبان، روس، یوروگوئے، مصر اور سعودی عرب شامل ہیں، گروپ بی میں پرتگال، اسپین، ایران اور مراکش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ سی میں فرانس، پیرو، ڈینمارک اور آسٹریلیا کو شامل کیا گیا ہے جب کہ گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیہ شامل ہیں۔ گروپ ایف میں جرمنی، میکسیکو، سویڈن اورجنوبی کوریا شامل ہیں، گروپ جی میں بیلجیم، انگلینڈ ،تیونس اور پاناما کی ٹیمیں شامل ہیں اور گروپ ایچ میں پولینڈ، کولمبیا، سینیگال اور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے شروع میں فیفا ورلڈ کپ 2018 میں شرکت کرنے والی 32 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوئی تھی، میزبان ہونے کی حیثیت سے روس نے براہ راست ایونٹ میں شرکت کا ٹکٹ پایا تھا، اس کے بعد برازیل نے میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرکے پہلی ٹیم کا اعزاز پایا تھا جب کہ پیرو 32ویں اور آخری ٹیم تھی۔

The post فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2iBHUaV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment