Ads

اکشے نے ’ نو انٹری‘ کے سیکوئل سے سلمان کی چھٹی کردای

اکشے نے ’ نو انٹری‘ کے سیکوئل سے سلمان کی چھٹی کردای

 ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی نے نوانٹری کے سیکوئل سے اپنے دوست اور انڈسٹری کے سلطان سلمان خان کی چھٹی کرادی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2005 میں بننے والی فلم ’نو انٹری‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے بعد فلم ساز بونی کپور نے سلمان خان کے ساتھ ہی فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا لیکن سلمان خان کی مصروفیات کے باعث انہیں 12 سال انتظار کرنا پڑا مگر اب سلو میاں کی جگہ اکشے کمار کو فلم کے سیکوئل ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

فلم ’نو انٹری میں انٹری‘ میں ہدایت کاری کے فرائض انیس بزمی انجام دیں گے جنہوں نے حال ہی میں انیل کپور اور ارجن کپور کے ساتھ فلم ’مبارکاں‘ بنائی جس میں چاچا اور بھتیجے کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا جس کے بعد نوانٹری میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انیل کپور کے ساتھ ارجن کپور کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نو انٹری میں فردین خان، سیلینا جیٹلی، بپاشا باسو،عیشا دیول اور لارا دتہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

The post اکشے نے ’ نو انٹری‘ کے سیکوئل سے سلمان کی چھٹی کردای appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ia4wM0

via Blogger http://ift.tt/2izUWWE
December 01, 2017 at 08:59AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment