Ads

بغیر سر والا زندہ مرغا

بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک مرغا، سر کٹنے کے ایک ہفتے بعد بھی زندہ ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران ہورہے ہیں۔

معجزانہ طور پر بغیر سر کے زندہ بچ جانے والے اس مرغے کو ایک رحم دل عورت پالنے کے غرض سے گھر لے آئی جہاں اس کی خوب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مرغا بغیر سر کے ہے اور اس کی گردن کے اوپری حصے پر خون جما ہے۔ یہ پتا نہیں لگ سکا کہ مرغے کے ساتھ کیا حادثہ پیش آیا تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ کسی جانور کے حملے میں اس کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا۔

مرغے کو پالنے والی خاتون نے بتایا کہ وہ گردن میں ڈراپر سے غذا اور اینٹی بایوٹکس دے رہی ہیں جن سے ایک ہفتے بعد بھی وہ زندہ ہے۔

The post بغیر سر والا زندہ مرغا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2pPJ438
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment