Ads

’’دل دل پاکستان‘‘ کے نعرے گونجنے کا وقت قریب؛ کراچی میزبانی کیلیے تیار

 کراچی: کراچی ویسٹ انڈیز کی میزبانی کیلیے مکمل تیار ہے، ’’دل دل پاکستان‘‘کے نعرے گونجنے کا وقت قریب آگیا۔

پریس کانفرنس میں مکی آرتھر نے کہا کہ پی ایس ایل تھری فائنل کے کراچی میں کامیاب انعقاد نے شہر کے حوالے سے مثبت پیغام دیا، اب9برس بعد یہاں انٹرنیشنل کرکٹ ہونے جا رہی ہے تو شائقین کرکٹ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسٹیڈیم پہنچیں،امید ہے میدان دل دل پاکستان کے نعروں سے گونجے گا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ اتوار سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب اہلیت اور فٹنس کی بنیاد پر کیا گیا، محمد حفیط کا بولنگ کے بغیر فائدہ نہیں، وہ بطور آل راؤنڈر پاکستان ٹیم کے لیے اچھا آپشن ہیں لیکن بدقسمتی سے اس وقت بولنگ کے لیے دستیاب نہیں،انھیں ون ڈے میچز میں آزمایا جا سکتا ہے۔

کوچ نے کہا کہ جدید کرکٹ کے تقاضے تبدیل ہو چکے، ہم اسی کھلاڑی کو منتخب کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جو کھیل کے دیگر شعبوں میں بھی کار آمد ہو، ایک سوال پر مکی آرتھرنے کہا کہ کامران اکمل بیٹنگ میں اچھی کارکردگی پیش کر رہے لیکن وہ فیلڈنگ میں ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں، انھیںگذشتہ برس دورئہ ویسٹ انڈیز میں موقع فراہم کیا لیکن بدقسمتی سے متاثر نہ کر سکے، کامران اکمل پر دروازے بند نہیں ہوئے، وہ محنت سے ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتے،ان کے نوجوان کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، البتہ اگر ہم نے 150 رنز بنا لیے تو بولرز دفاع کرنے کے اہل ہیں، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کے ذریعے ہماری بولنگ لائن مزید مضبوط ہوگئی، رواں سیزن بیٹنگ میں ہمیں حسین طلعت جیسا اچھا کھلاڑی ملا جس کے کھیل میں وقت گزرنے کے ساتھ مزید نکھار آنے کی توقع ہے۔

کوچ نے کہا کہ قومی اسکواڈ میں نئے ٹیلنٹ کی شمولیت خوش آئند ہے، تینوں کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، آصف علی اور حسین طلعت فائنل اسکواڈ میں جگہ بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں، ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا ان کے اعتماد میں اضافہ کا سبب بنے گا۔

The post ’’دل دل پاکستان‘‘ کے نعرے گونجنے کا وقت قریب؛ کراچی میزبانی کیلیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2E5p3d2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment