Ads

خورشید شاہ کی شہباز شریف سے ملاقات؛ انتخابی دھاندلی کمیٹی سمیت اہم امور پر غور

 لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں مجوزہ دھاندلی کمیٹی سمیت دیگر اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی حکمت عملی کے تحت اپوزیشن کا مل بیٹھنا فائدہ مند ہوتا ہے، اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے دوران ضمنی انتخابات اور منی بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت نے بدھ کو انتخابی دھاندلی کمیٹی کے حوالے سے اجلاس بلایا ہے، ملاقات میں اس کمیٹی کی نامزدگی پر بھی مشاورت کی گئی، طے پایا ہے کہ کمیٹی کے لیے تجربہ کار لوگوں کو نامزد کیا جائے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ وزراء حکومت کے آغاز پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کررہے، وزیراعظم نے اجلاس میں شرکت کا وعدہ کیا تھا، انھیں اجلاس میں آنا چاہیے۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میں گزشتہ 30 برس سے سیاست میں ہوں، اس دوران اپوزیشن اور وزارتیں دونوں ہی دیکھی ہیں، آج تک کسی نے انگلی نہیں اٹھائی مگر اس طرح کے کیسز بنانا افسوسناک ہے، میرے خلاف کوئی کیس تھا تو تحقیقات کی جاتیں،  کیسز سے متعلق خبریں پھیلا کر تضحیک کرنا مناسب نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں میں نے قومی خزانے کے اربوں روپے بچائے ہیں، بات سادہ ہے جب بولیں گے تو کیسز ہی کھلیں گے، موجودہ حکومت کو دعوت دیتا ہوں میرے کیسز کی تفتیش کرے، میں قائد حزب اختلاف رہا ہوں اس لیے اگر میرے خلاف کوئی انکوائری ہے تو پارلیمنٹ کرلے۔

واضح رہے کہ نیب نے خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس کے لیے نیب سکھر نے مختلف اداروں سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

The post خورشید شاہ کی شہباز شریف سے ملاقات؛ انتخابی دھاندلی کمیٹی سمیت اہم امور پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OPFy38
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment