Ads

پی سی بی لیگز کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کرے گا

 لاہور: پی سی بی کی جانب سے لیگز کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لیگز کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کیے جانے کا امکان ہے جب کہ صرف ریٹائرڈ کرکٹرز کو این اوسی دینے کے معاملے پر از سر نو غور کیا جائے گا، سنٹرل کنٹریکٹ کے حامل پلیئرز کی سرگرمیاں بدستور محدود رہیں گی، شارجہ میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والی افغان ٹی ٹوئنٹی لیگ سے قبل کوئی حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی سی بی کی لیگزمیں شرکت کی نئی پالیسی سے کرکٹرزغیریقینی صورت حال کا شکار

افغان ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کے خواہاں کامران اکمل اور محمد عرفان پی سی بی کی جانب سے این او سی کے منتظر ہیں تاہم صرف ریٹائرڈ کرکٹرز کو اجازت دینے کی پالیسی آڑے آرہی ہے، قومی ٹیم میں جگہ نہ بنا پانے والے کھلاڑی، لیگز کے دروازے بھی بند کیے جانے پر تشویش میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے تحفظات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی سی بی پالیسی پر نظر ثانی کرے گا، سنٹرل کنٹریکٹ کے حامل پلیئرز کی سرگرمیوں کو بدستور محدود رکھا جائے گا۔ نومبر میں شروع ہونے والی ٹی 10لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

The post پی سی بی لیگز کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QZhXyD
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment