Ads

حکومت کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، شہباز شریف

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ عوام سے دشمنی ہے اور ہم حکومت کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت اور مستقبل کی حکمت عملی طے کی گئی۔

اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور مجالس قائمہ کے چیئرمین کے تقرر کے حوالے سے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ شہباز شریف آئندہ 3 ماہ تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رہیں گے، جس کے بعد خواجہ آصف یا سردار ایاز صادق کو چیئرمین پی اے سی نامزد کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر رانا تنویر ہوں گے۔

اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں تنقید برائے تنقید اور اختلاف برائے اختلاف کے بجائے جمہوری،دستوری اور پارلیمانی قرینوں اور اقدار کی ایک نئی طرح ڈالنی ہے۔ قوم کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھانا ہے۔ اپنے کرداراور عمل سے ثابت کرنا ہے کہ ہم بڑے دعوے نہیں کرتے بلکہ قوم کی امانت کی پوری دیانت داری اور خداخوفی سے حفاظت کرنے والے ہیں۔ ہم اب پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ملک کے مفادات کے تحفظ کے لئے بھی بھرپورمحنت، جذبے اور دیانتداری سے کام کریں گے۔ منی بجٹ عوام سے دشمنی ہے، بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا،حکومت کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

The post حکومت کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ii6gPy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment