Ads

سابق بیوی کو بدنام کرنے والے سابق ڈی آئی جی کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام

لاہور: اہلیہ کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کی گرفتاری پر 5 لاکھ کا انعام رکھ دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے سابقہ اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے کا انعام رکھ دیا ہے۔

جنید ارشد پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، اہلیہ نے ایف آئی اے درخواست دی جس پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا، تاہم ملزم جنید ارشد ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگیا، اور عدالت کی بارہا طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد ایف آئی اے سائبر کرائم کو مطلوب ہے،  ملزم کی  گرفتاری کے لئے  لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں چھاپے بھی مارے مگر گرفتار نہ ہوسکا، جس کے بعد ایف آئی اے نے جنید ارشد کی گرفتاری کے لیے اخبار میں اشتہار دے دیا،  ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے حوالے سے اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اس کو پانچ لاکھ روپے کا انعام بھی دیا جائے گا۔

The post سابق بیوی کو بدنام کرنے والے سابق ڈی آئی جی کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TgqrSS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment