Ads

مشال اوباما کی کتاب نے امریکا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

 واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشال اوباما کی خود نوشت ’Becoming‘ نے محض 15 دن میں رواں برس امریکا میں شائع ہونے والی تمام کتابوں کی فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے  کے مطابق مشال اوباما کی سوانح حیات ’Becoming‘  کی صرف 15 دن میں 20 لاکھ سے زائد کتابیں فروخت ہوچکی ہیں، یہ امریکا میں رواں برس شائع ہونے والی کتابوں میں ریکارڈ فروخت ہے۔

مشال اوباما کی کتاب کو شہرت اسی وقت حاصل ہوگئی تھی جب کتاب کے ایک اقتباس نے مداحوں کو حیران کردیا تھا، مشال اوباما نے پہلی بار انکشاف کیا کہ اُن کے بچے فطری پیدائش کے بجائے IVF  کے ذریعے دنیا میں آئے۔ بار بار حمل ضائع ہو جانے کے باعث جوڑے نے آئی وی ایف کا طریقہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کتاب کو شہرت حاصل ہونے کی دوسری وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بے جا نکتہ چینی کرنا ہے، امریکی صدر نے کتاب کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کتاب کو بیزار عورت کی کہانی کہا تھا جس پر امریکی صدر کو شدید تنقید کا سامنا رہا تھا۔

کتب کی خرید و فروخت کا ڈیٹا جمع کرنے والے ادارے کے مطابق رواں برس شائع ہونے والی کتابوں میں کوئی بھی ایک کتاب 20 لاکھ تک فروخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ یہ ہدف مشال اوباما کی کتاب نے محض 15 دن میں حاصل کرلیا۔

کتاب کے پبلشر کا دعویٰ ہے کہ کتاب امریکا کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کوریا اور جنوبی افریقا میں بھی ’بیسٹ سیلر‘ رہی ہے۔ مشال اوباما کی سوانح حیات Becoming کا 31 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

کتاب میں مشال اوباما نے اپنے رفیق حیات کے ساتھ گزرے دنوں کو کہانی کی صورت بیان کیا ہے اور کتاب کا سب سے اہم حصہ باراک اوباما کے دور صدارت کے دنوں کا احوال ہے جو تاریخی دستاویز کی اہمیت رکھتا ہے اور قارئین کی دلچسپی کا مرکز ہے۔

The post مشال اوباما کی کتاب نے امریکا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2U3zE1h
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment