Ads

افغان صدر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

 اسلام آباد: افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، افغان صدر کا استقبال وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کیا، اس موقع پر افغان سفیر عاطف مشال اور دفتر خارجہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

افغان صدراشرف غنی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران وہ صدر مملکت ، وزیر خارجہ اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پاک افغان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔اس کے علاوہ افغان صدر اسلام آباد میں تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ افغان صدر کے اعزاز میں صدر ڈاکٹر عارف علوی عشائیہ دیں گے۔

افغان صدر جمعے کو لاہور جائیں گے جہاں وہ گورنر اور وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کریں گے۔افغان صدر بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے اور اسی شام لاہور سے واپس افغانستان روانہ ہوں گے۔

The post افغان صدر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2X0ICNa
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment