اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پولیس ناکوں سے نجات کا تکنیکی حل پیش کرنے پر 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ کے روز اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے ملک بھر میں تکنیکی تحقیق کے شعبہ سے منسلک ماہرین اور بالخصوص نوجوان طبقہ کو دعوت دی کہ وہ پولیس ناکوں سے نجات کا تکنیکی حل پیش کریں۔
انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے بہترین نظریہ پیش کرنے پر 20 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، ٹیکنالوجی ماہرین 3 ہفتے کے اندر اندر اپنی تجاویزوسفارشات پیش کریں۔
The post فواد چوہدری کا پولیس ناکوں سے نجات کا تکنیکی حل پیش کرنے والے کو 20 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VHzXjK
0 comments:
Post a Comment