کراچی: کراچی میں تعینات برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھاوریناکیس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا مجموعی ماحول بہترہورہا ہے۔
مائیک نیتھاوریناکیس نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے دورے کے موقع پر کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیاں منافع میں ہیں، ہم دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنرنے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص کراچی کی سیکیورٹی کی صورت حال میں غیر معمولی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔
The post پاکستان میں سرمایہ کاری کا مجموعی ماحول بہتر ہو رہا ہے، ڈپٹی ہائی کمشنر برطانیہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VHzVZa
0 comments:
Post a Comment