Ads

سورج سے بجلی بنانے والے سورج مکھی کے مصنوعی پھول

کیلفورنیا: اصلی سورج مکھی کے پھول ہمہ وقت اپنا رخ سورج کی سمت رکھتے ہیں لیکن اب ماہرین نے بہت ننھے منے مصنوعی سورج مکھی کے پھول بنائے ہیں جو اپنا چہرہ سورج کی جانب رکھتے ہوئے بجلی بناتے رہتے ہیں۔

ہر پھول کو ’سن بوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے ہر پھول کا تنا یا ڈنٹھل روشنی کے لحاظ سے اپنا ردِ عمل دکھاتا ہے اور اس کے اوپر توانائی جذب کرکے بجلی دینے والا پھول لگایا گیا ہے۔ اگرچہ ایک پھول کی جسامت محض ایک ملی میٹر ہے لیکن اس میں شمسی (سولر) سیل جیسا ہی مٹیریل لگایا گیا ہے اور وہ توانائی جمع کرتا ہے۔

اب یوں ہوتا ہے کہ جیسے ہی سورج کی روشنی پھول کےتنے پر پڑتی ہے وہ گرم ہوکر سکڑتا ہے۔ اس طرح تنا قدرے خمیدہ ہوجاتا ہے اور پھول کا رخ سورج کی جانب ہوجاتا ہے۔ جیسے ہی پھول عین سورج کی سمت میں آجاتا ہے تو پھول کا تنا مڑنا بند ہوجاتا ہے۔ اس خمیدگی کی وجہ سے پھول کا سایہ تنے پر پڑتا ہے اور وہ ٹھنڈا ہوکر مزید مڑنے سے رک جاتا ہے۔

یہ کارنامہ یونیورسٹی آف کیلفورنیا کے زائمن ہی نے انجام دیا ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ اس طرح سے پھول پر لگا شمسی توانائی کا نظام روایتی اشیا کے مقابلے میں 400 فیصد زائد توانائی بناتا ہے۔ اس اہم ایجاد کو عالمی سائنسدانوں نے بھی سراہا ہے۔

The post سورج سے بجلی بنانے والے سورج مکھی کے مصنوعی پھول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33h8lVD
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment