Ads

روڈ حادثوں اور سماجی برائیوں کی آگہی پر تصاویر بنانے والا فوٹوگرافر

کیرالا: بھارتی فوٹوگرافر نے تصویر کشی کو ایک نئے اور اہم مقصد کے لیے استعمال کرکےدنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔

19 سالہ حافظ ساجد نے پہلے ٹریفک حادثات اور غفلت پر تصاویر بنائیں جو بہت پسند کی گئیں ۔

ان کی ایک تصویر دنیا بھر میں مشہور ہوئی جس میں خاتون کا دوپٹہ موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنسا دکھائی دیتا ہے اور یہ سب منظر اتنا حقیقی لگتا ہے کہ تصویر کشی کی داد دینی پڑتی ہے۔

اس کے علاوہ حافظ نے ہیلمٹ کی اہمیت اور دیگر امور پر تصاویر بنائی ہیں جو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئی ہیں اور لوگوں نے سڑک و سفر کے حفاظتی اقدامات پر ان کی تخلیقات کو بہت پسند کیا ہے۔ یہاں تک کہ اس نے حادثے کی وجہ بننے والی چھوٹی چھوٹٰی باتوں کا بھی خیال رکھا ہے اور اسے ایک وسیع کینوس پر پیش کیا ہے۔

حافظ کی ایک اور تصویر میں انہوں نے پیغام دیا ہے کہ سڑک پر کار کا دروازہ کھولنے سے قبل پیچھے ضرور دیکھیں تاکہ کسی ناگہانی حادثے سے بچا جاسکے۔ یہ تصویر بھی بہت پسند کی گئی اور تیزی سے وائرل ہوئی۔ حافظ کے انسٹاگرام فالوور کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے اور مسلسل بڑھ رہی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے منشیات، خواتین سے بدسلوکی، اسٹریٹ کرائم اور ہراساں کرنے کے عمل پر بھی تصاویر بنائی ہیں جو ان کے نئے منصوبے کا حصہ ہے۔ اب یہ حال ہے کہ کئی ادارے اپنی مصنوعات اور پیغام کی تشہیر کے لیے بھی حافظ سے رابطہ کرتے ہیں اور ان سے اپنی تشہیری مہمات کے لیے مشاورت بھی کرتے ہیں۔

The post روڈ حادثوں اور سماجی برائیوں کی آگہی پر تصاویر بنانے والا فوٹوگرافر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qgndVw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment