Ads

بھارت میں ایک اور مسجد شہید کردی گئی

ہریانہ: بھارت میں انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں ایک اور تاریخی مسجد کو ریاستی غنڈوں نے شہید کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کی بلال مسجد کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کیا جا رہا ہے جب کہ اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔

میونسپل کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ فرید آباد کے کوری گاؤں کی بلال مسجد جنگلات کی زمین پر تعمیر کی گئی تھی جسے سپریم کورٹ کے 19 فروری 2021 کے احکامات کی تعمیل میں مسمار کیا گیا ہے۔

تاہم مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کے نام پر صرف غریبوں کی املاک اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے جب کہ اسی محکمہ جنگلات کی زمین پر اب بھی غیرقانونی طور پر قائم فارم ہاؤس اور تجارتی ڈھانچوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ تاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا متنازع فیصلہ دے چکی ہے۔ مودی سرکار میں مذہبی آزادی پر قدغن ہے اور اقلیتوں کی زندگی کو اجیرن بنادیا گیا ہے۔

The post بھارت میں ایک اور مسجد شہید کردی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WgTn3y
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment