Ads

ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیاب

 کراچی: سی ویو کے ساحل پر پھنسے مال بردار بحری جہاز کو نکالنے کے آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیاب ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سی ویو کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے، جہاز کو پلان کے مطابق دو ٹگز، کرین بردار بوٹ، آپریشنل بوٹس اور خصوصی رنچز کے ذریعے جہاز کو ساحل سے 100 میٹر دور تک کھینچ لیا گیا ہے۔ پیر کی رات گیارہ بجے اور منگل کی صبح بھی سمندر میں اونچی لہریں اٹھیں گی، اس دوران مزید 100 میٹر تک کھینچا جائے گا، گہرے پانی میں آنے کے بعد جہاز کو براہ راست ٹگ سے کھینچا جائے گا جہاز گہرے سمندر میں لے جانے کے اگلے روز برتھ پر لے جایا جائے گا۔

جہاز کے شپ ایجنٹ کیپٹن عاصم اقبال کے مطابق جہاز کے دونوں انجن اسٹارٹ کردیے گئے ہیں، جہاز کے دونوں پروپائلرز بھی ٹھیک کام کررہے ہیں، ری فلوٹ کرنے اور برتھ تک لے جانے میں انجن کو بھی استعمال کیا جائے گا۔

مشیر برائے وزارت ساحلی امور محمود مولوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے کپتان نے بروقت مطلع نہیں کیا تھا جب تک اطلاع ملی جہاز ساحل پر پھنس گیا تھا۔ جہاز کو منگل کو گہرے پانی میں لےجایا جائے گا، ساحل سمندر سے کامیابی کے ساتھ ری فلوٹ ہونے کے بعد جہاز کو بندرگاہ پر لنگرانداز کیا جائے گا، اس دوران جہاز کی تکنیکی جانچ اور مرمت کی جائے گی تاکہ اسے بحری سفر کے لیے موزوں بنایا جاسکے۔ جہاز حکومتی تحویل میں ہے، جہاز کا عملہ بھی جہاز پر موجود رہے گا۔ کراچی پورٹ اینکریج اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے چارجز وصول کرے گی جبکہ میرین مرکنٹائل ڈپارٹمنٹ سے کلیئرنس لینا ہوگی، جہاز کی سی وردی رپورٹ تک جہاز کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

The post ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mvO0Zb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment