Ads

اٹلی میں مسافر برادر طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، 8 افراد ہلاک

روم: اٹلی کے شہر میلان میں مسافر بردار ایک چھوٹا نجی طیارہ 2 منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار آٹھوں افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شمالی شہر میلان میں ایک چھوٹے طیارے نے لناٹ سٹی ہوائی اڈے سے جزیرے سرڈینیا کے لیے اُڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارہ ایک خالی عمارت سے ٹکرا گیا جس سے جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی۔

فائر فائٹرز کے عملے نے طیارے میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد قابو پالیا۔ طیارے کے ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ تاحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس وقت طیارہ عمارت سے ٹکرایا وہاں کوئی رہائش پذیر نہیں تھا اور تزئین و آرائش کا کام جاری تھا تاہم خوش قسمتی سے حادثے کے وقت مزدور موجود نہیں تھے۔

حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ ایوی ایشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

 

The post اٹلی میں مسافر برادر طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، 8 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3D64V9A
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment