Ads

ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد آرٹسٹ کا عمرشریف کو منفرد خراج عقیدت

کوپن ہیگن: ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد آرٹسٹ عامرحسین نے عمر شریف کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

لیجنڈ کامیڈین عمرشریف کے انتقال کو3 روزہوگئے ہیں لیکن شوبزسے تعلق رکھنے والی شخصیات اورمداحوں کی جانب انہیں اپنے اپنے طریقے سے خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد آرٹسٹ عامرحسین نے بھی منفرد انداز میں کامیڈی کنگ کی فنی خدامات کو سراہا ہے۔

عامرحسین نے خشک نمک اورگتے کے ٹکڑے سے عمر شریف کا اسکیچ بنایا ہے، اس حوالے سے عامر حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نمک سے اسکیچ بنانے کا فن اپنے آباؤاجداد سے سیکھا، عمرشریف کو بچپن سے مسکراہٹیں بکھیرتے دیکھ رہا ہوں، وہ پاکستان کے لیجنڈ تھے، ان کی موت پرانتہائی افسردہ ہوں، عمرشریف کا نمک سے بنا اسکیچ کینوس پرایک گھنٹے میں بنایا، اسکیچ بنانے کا مقصد شہنشاہ ظرافت عمرشریف کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

The post ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد آرٹسٹ کا عمرشریف کو منفرد خراج عقیدت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Yi8qeu
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment