اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، اس ضمن میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق تجاویز پر بات کریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن جماعتوں سے انتخابی اصلاحات پر ان کی تجاویز طلب کریں گے اور ان تجاویزات کو انتخابی اصلاحات پیکج کا حصہ بنایا جائے گا۔
The post وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلیے اسپیکر کو ٹاسک سونپ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Y6QPWh
0 comments:
Post a Comment