Ads

نارتھ ناظم آباد میں شراب خانہ کھولنے پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

 کراچی: نارتھ ناظم آباد میں شراب خانہ کھولنے پر علاقہ مکین سڑکوں پر آگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں شراب خانہ کھولنے پر علاقہ مکینوں نے سخی حسن چورنگی کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقے میں شراب خانہ نہیں کھولنا چاہیے، خواتین اور بچوں کا گزر ہوتا ہے جبکہ نوجوان نسل کے بھی بگڑنے کے خدشات ہیں۔

ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔ علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں شراب خانہ نہیں کھولا جائے بصورت دیگر وہ احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرسکتے ہیں۔

The post نارتھ ناظم آباد میں شراب خانہ کھولنے پر علاقہ مکینوں کا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3D2BB3C
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment