Ads

چاول کے دیوانے شخص نے ’پریشر ککر‘ سے شادی کرلی

جکارتہ: انڈونیشیا میں چاول کھانے کے شوقین نوجوان نے کھانا بنانے میں استعمال ہونے والے پریشر ککر سے شادی کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں شادی کی ایک ایسی عجیب و غریب تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں دلہن کوئی نازک اندام حسینہ نہیں بلکہ ایک ہوم اپلائنس ’’ پریشر ککر‘‘ ہے۔

شادی کی اس انوکھی تقریب کی تصاویر کا خود دلہا خیر الانعام نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اشتراک کیا جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خیرلاانعام شادی کے لباس پہنے اور گلے میں ہار ڈالے اپنی اہلیہ پریشر ککر کے ہمراہ ہیں اور شادی کے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔

man marry with pressure cocker 2

اس موقع پر دلہن پریشر ککر بھی روایتی عروسی لباس کے دوپٹے سے ڈھکا ہوا ہے۔ ایک تصویر میں دلہا کو اپنی اس بے جان دلہن کو بوسہ بھی دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جتنی دلچسپ یہ شادی کی تقریب تھی اتنا ہی دلچسپ کیپشن خیر الانعام نے فیس بک پر اپنی دلہن کو متعارف کراتے ہوئے لکھا کہ ’’ یہ نہ ہی زیادہ باتونی ہے اور اسے کھانا بھی پکانا آتا ہے۔

دلہا خیر الاانعام نے مزید لکھا کہ تمہارے بغیر میرے چاول نہیں پکتے‘‘۔

man marry with pressure cocker 1

سوشل میڈیا تصاویر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ایک صارف نے لکھا کہ ایسی خاموش اور بے تکان مزیدار کھانے بنانے والی بیوی شاید ہی کسی نصیب ہو۔

 

The post چاول کے دیوانے شخص نے ’پریشر ککر‘ سے شادی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3uDjazS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment