Ads

اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

 لاہور: ملک کے نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے ہیں لیکن ان کی اداکاری آج بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہت بکھیر دیتی ہے۔

1941 میں گوجرہ میں پیدا ہونے والے اختر حسین المعروف البیلا نے پاکستانی اسٹیج اور فلم میں البیلا کے نام سے شہرت پائی۔ البیلا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 70 کی دہائی میں لاہور سے کیا۔ اانہوں نے پہلے اسٹیج اور پھر فلم میں اداکاری شروع کی اور ٹی وی پر انہوں نے پنجابی زبان کے کھیل ’ اک سی بادشاہ‘ میں اکبراعظم کا کردار کیا۔ یہ کھیل مغل دور کی مشہور کہانی انارکلی کی پیروڈی تھا۔ ڈرامے میں البیلا کا کردار بہت سراہا گیا۔ ڈرامے میں شہزادہ سلیم کا کردار امان اللہ نے ادا کیا تھا، اس ڈرامے کے بعد ان کی جوڑی نے پھر اسٹیج ڈراموں میں بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔ البیلا نے لاتعداد تھیٹر ڈراموں میں کام کیا ان کا شمار لاہور کے کمرشل تھیٹر کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔

البیلا نے 200 سے زیادہ فلموں میں بھی کام کیا، فلم ’’وارداتیا‘‘ واحد فلم ہے جس میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ البیلا 17 جولائی 2004 کو لاہور میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔

The post اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LpaghN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment