Ads

بنگلادیش میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زائد ملزمان ہلاک

ڈھاکا: بنگلا دیش میں منشیات فروشوں کے خلاف شروع کیے گئے کریک ڈاؤن آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد اب 2 سو سے تجاوز کر گئی ہیں۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں دو ماہ سے جاری منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔ پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت طرز کی کارروائی میں اب تک 2 سو سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ بنگلا دیشی حکام نے فلپائن کی طرز پر منشیات کے کاروبار اور اسمگلروں کے خلاف کارروائی کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ قانون اور عدالتیں ہونے کے باوجود پولیس کی بندوق سے فیصلہ کرنا درست عمل نہیں۔ حکومت کو اپنے طریقہ کار میں تبدیلی لانا ہوگی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں اعصابی نظام پر اثر انداز ہونے والی ادویات کیفین اور میتھم فیٹامائن  کے اجزاء پر مشتمل ٹیبلیٹ ’یابا (Ya ba)‘ کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے اس نشہ آور گولی کی خرید و فروخت غیر قانونی ہے جس کے خلاف حکومت نے کریک ڈاؤں آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

The post بنگلادیش میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زائد ملزمان ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uvvp3D
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment