Ads

ایم کیو ایم لندن جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

 کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے جنوبی افریقہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد بلال لودھی اور محمد ارشاد کے ناموں سے ہوئی، جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے جنوبی افریقہ نیٹ ورک سے ہے۔

ملزمان نے دورانِ تفتیش کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے، ملزمان الیکشن سے قبل امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے تھے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان کو ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ نے مالی وسائل فراہم کیے۔

The post ایم کیو ایم لندن جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LjDF00
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment