Ads

کترینہ کیف نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں

 ممبئی: اپنے دلکش خدو خال اور دلفریب حسن کی بدولت بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور کترینہ کیف نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں۔

16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کے والد ’’محمد کیف‘‘ کا تعلق مقبوضہ کشمیر جبکہ والدہ ’’سوسانا ٹرکیوئٹ‘‘ برطانوی شہری ہیں، کترینہ کیف نے لڑکپن میں ہی ماڈلنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا، ماڈلنگ کے دوران ہی انہیں بھارتی نژاد برطانوی فلم ہدایت کار کیزاد گستاد نے فلم ’’بوم‘‘ میں اداکاری کی پیشکش کی جس میں امیتابھ بچن اور گلشن گروور جیسے بڑے ستاروں نے کام کیا، جس کے بعد انہوں نے تیلگو اور تمل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

بالی ووڈ میں ان کی صحیح معنوں میں انٹری 2005 کی بلاک بسٹر فلم ’’سرکار‘‘سے ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا، ان کی کامیابی کا ثبوت یہ ہے کہ وہ موجودہ دور کی ان چند سپر اسٹارز میں شامل ہیں جنہوں نے بالی ووڈ پر راج کرنے والے تینوں خانوں کے ساتھ کام کیا ہے۔ کترینہ کیف کی کامیابی میں سب سے بڑا کردار سلمان خان سے ان کی دوستی ہے، جنہوں نے  ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ نبھایا۔

The post کترینہ کیف نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Jox3IQ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment