Ads

این اے 60 میں الیکشن؛ شیخ رشید نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

 اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثارآج این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست کی سماعت کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے این اے 60 میں الیکشن ملتوی کیے جانے کے لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ شیخ رشید نے ایڈوکیٹ سردار عبد رازق کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائی کورٹ نے قانون کو مدنظرنہیں رکھا، پہلا موقع ہے کہ عمرقید کے مجرم کے لیے الیکشن ملتوی ہوا، حلقے کا الیکشن کسی امیدوار کے انتقال پر ہی ملتوی ہوسکتا ہے اس لیے الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے شیڈول کے مطابق حلقہ 60 میں الیکشن کا حکم دیا جائے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا فاضل بنچ لاہوررجسٹری میں شیخ رشید کی درخواست کی سماعت آج ہی کرے گا۔ شیخ رشید بھی سماعت میں پیش ہونے کے لیے لاہورپہنچ گئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: این اے 60 میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ برقرار

اس سے قبل 21 جولائی کے روز انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمرقید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 60 راولپنڈی میں انتخابات مؤخر کردیئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی درخواست مسترد کرتے ہوئے  این اے 60 میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ برقراررکھا تھا۔

The post این اے 60 میں الیکشن؛ شیخ رشید نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LDOoTr
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment