Ads

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف درخواست میں دائر

 لاہور: ہائی کورٹ میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف درخواست میں دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف درخواست لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کا قانون 18ویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے، اس کے باوجود ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم (مردہ) ہو چکا ہے، اس لئے نیب کے آرڈر کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 ، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

The post نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف درخواست میں دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2m7VzVm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment