Ads

سمجھ سے باہر ہے کہ ملک کیسے چل رہا ہے، چیف جسٹس

 لاہور: سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں فاضل بنچ نے ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی،عدالتی حکم پرفرانزک آڈٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔

چیف جسٹس کے استفسارپرآڈٹ آفیسرنے بتایا کہ محکمے میں خرابی 70 برسوں سے چل رہی ہے، گزشتہ 5 سالوں میں اسے دورکرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی، ریلوے کا خسارہ 40 ارب روپے ہے، خسارے کی بنیادی وجہ غیر ذمہ داری اورمنصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہیں، ڈبل ٹریک منصوبہ 4 برسوں سے تاخیرکا شکار ہے، ریلوے کا 70 فیصد ریونیوپینشن کی مد میں جا رہا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگرادارے نہیں چل رہے توسمجھ سے بالا ہے کہ ملک کیسے چل رہا ہے، انہوں نے سعد رفیق کا نام لیے بغیرریمارکس دیئے کہ چنے والا کہاں ہے اگلی تاریخ پروہ بھی پیش ہو، چیف جسٹس نے فرانزک آڈٹ رپورٹ پرریلوے کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیا۔

The post سمجھ سے باہر ہے کہ ملک کیسے چل رہا ہے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uIwZ20
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment