Ads

مقتولہ زینب کے والد کا مجرم عمران کی سرعام پھانسی کے لیے سیاسی قائدین کو خط

 لاہور: مقتولہ زینب کے والد امین انصاری نے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کی گئی ننھی زینب کے والد امین انصاری نے ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری کی وساطت سے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دلوانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو موت کی سزا سنائی جا چکی ہے، مجرم عمران کی رحم کی اپیل صدر پاکستان کے پاس زیر سماعت ہے، مجرم عمران کو عبرت کا نشان بنانے کے لیے سیاسی جماعتیں ساتھ دیں، سیاسی جماعتیں مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے موقف کی حمایت کریں۔

The post مقتولہ زینب کے والد کا مجرم عمران کی سرعام پھانسی کے لیے سیاسی قائدین کو خط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mqPEee
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment