Ads

منی لانڈرنگ اسکینڈل؛ آصف زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے کے روبرو پیش نہیں ہوئے

 کراچی: 35 منی لانڈرنگ اسکینڈل میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور ایف آئی اے کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔

ایکرپیس نیوز کے مطابق 35 ارب روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور ایف آئی اے کے روبرو پیش نہیں ہوئے تاہم ان کی قانونی ٹیم ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئی۔ نائیک ایسوسی ایٹس کے 2 معاون وکلاء نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور انتخابی مہم میں مصروف ہیں لہذا دونوں 25 جولائی کے بعد پیش ہوسکتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں شامل

گزشتہ روز 35 ارب روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ایف آئی اے نے آج طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے جہاں ان کے بیانات ریکارڈ کیے جانے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حسین لوائی ایف آئی اے کے حوالے

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کو جمعرات کو سپریم کورٹ اسلام آباد طلب کررکھا ہے  جب کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

The post منی لانڈرنگ اسکینڈل؛ آصف زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے کے روبرو پیش نہیں ہوئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uoIH0V
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment