Ads

نواز، مریم اور صفدر کی سزاؤں کے خلاف لارجر بنچ کی تشکیل کی سفارش

 لاہور: ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نامی تنظیم کی درخواست پر سماعت کی۔ قانون دان اے کے ڈوگر کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین میں آٹھارویں ترمیم کے بعد نیب کا قانون ختم ہوچکا ہے۔ ایک مردہ قانون جو اب ختم ہوچکا ہے اس کے تحت کارروائی عمل نہیں لائی جاسکتی۔ جس قانون کا وجود ہی نہیں ہے اس کے تحت کسی کے خلاف کارروائی اور سزا کیسے ہوسکتی ہے۔ نیب کے قانون کا وجود ختم کی وجہ سے نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد کو اس قانون کے تحت دی جانے والی سزا پر عمل درآمد روکا جائے۔

اے کے ڈوگر کی جانب سے ابتدائی دلائل سننے کے بعد جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔ فاضل جج نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی۔

The post نواز، مریم اور صفدر کی سزاؤں کے خلاف لارجر بنچ کی تشکیل کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uLUoPo
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment