Ads

کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب، ڈاکٹر جیل پہنچ گئے

 راولپنڈی: سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس جیل پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اس وقت خراب ہوئی جب وہ اپنی قانونی ٹیم سے ایون فیلڈ کیس میں سزا اور دیگر مقدمات پر مشاورت کررہے تھے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی سے ڈاکٹرز طلب کرلئے گئے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی جیل میں آچکی ہے تاہم ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد ہی انہیں اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کو ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ 8 جولائی سے اڈیالہ میں قید ہیں۔

The post کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب، ڈاکٹر جیل پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zXvy4Z
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment