Ads

امریکی صدر نے روس، چین اور یورپی یونین کو دشمن قرار دے دیا

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس، چین اور یورپی یونین کو دشمن قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ آج فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات سے قبل امریکی ٹی وی سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے روس، چین اور یورپی یونین کو امریکا کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہمارے بہت سارے دشمن ہیں، یورپی یونین نے تجارت میں ہمارے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس حساب سے وہ ہماری دشمن ہے، شاید آپ یورپی یونین کو اپنا دشمن نہ سمجھیں لیکن حقیقت میں وہ دشمن ہے جس سے نمٹنا بہت مشکل ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں یورپی ممالک کے رہنماؤں کا احترام کرتا ہوں، لیکن تجارتی لحاظ سے انہوں نے ہم سے بہت فائدہ اٹھایا ہے، روس بھی کئی پہلوؤں سے ہمارا دشمن ہے، رہا چین تو وہ ہمارا اقتصادی حریف ہونے کی بنا پر دشمن ہے، اگرچہ یہ ممالک دشمن ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سب برے بھی ہیں بلکہ اس سے مراد ہے کہ وہ ہمارا حریف ہے۔

ادھر یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور یورپی یونین ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں، انہیں دشمن قرار دینے والے لوگ دراصل جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں ملاقات کریں گے۔ صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

The post امریکی صدر نے روس، چین اور یورپی یونین کو دشمن قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uCJ3B5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment