Ads

الیکشن شفاف ہوئے توانتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی، شرجیل میمن

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے اوراگرالیکشن شفاف ہوئے توانتخابات میں پیپلزپارٹی ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے، جی ڈی اے کے رہنما سندھ کی تقسیم کی بات کررہے ہیں مگرہم کیسی بھی صورت میں سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے، جی ڈی اے میں وہ لوگ ہیں جن لوگوں نے کالاباغ ڈیم جیسے سندھ دشمن منصوبے کی حمایت کی تھی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، لوگ بلاول بھٹو زرداری کو ایک ترقی پسند اور نوجوان لیڈر کے طورپرپسند کرتے ہیں، اگرالیکشن شفاف ہوئے تو انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

The post الیکشن شفاف ہوئے توانتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی، شرجیل میمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JEt2jp
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment