Ads

الیکشن سے قبل عوام کو مہنگائی کا جھٹکا، بجلی مہنگی کردی گئی

الیکشن سے قبل عوام کو مہنگائی کا جھٹکا، بجلی مہنگی کردی گئی

 اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاورپرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پرفیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت کی۔

سی سی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جون میں پانی سے 28 فیصد، کوئلے سے 12 فیصد بجلی پیدا کی گئی، گیس سے 41 فیصد اورفرنس آئل سے 9 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 70 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔

نیپرا نے سی سی پی اے کی درخواست منظورکرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافے سے صارفین پرساڑھے 6 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم کے الیکٹرک، لائف لائن، زرعی صارفین پراضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

The post الیکشن سے قبل عوام کو مہنگائی کا جھٹکا، بجلی مہنگی کردی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mBBA1E

via Blogger https://ift.tt/2mFWiNY
July 24, 2018 at 01:56AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment