Ads

مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ

 راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہالہ ریسٹ ہاؤس کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں، انہوں نے جیل حکام سے مچھروں اور صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کی ہیں جب کہ وہ جیل میں بنے کھانے سے ہر ممکن حد تک اجتناب کررہی ہیں۔

The post مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LpMVMR
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment