Ads

نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

 راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اپنے عملے کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا طبی معائنہ کررہے ہیں۔  جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے میاں نوازشریف کے ٹیسٹ کرنے شروع کردیے ہیں۔ پمز کا پانچ رکنی میڈیکل بورڈ سابق وزیراعظم کے دل کی ایکو اور ای سی جی سمیت چار سے پانچ طرح کے ٹیسٹ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کا علاج کی غرض سے اسپتال منتقل ہونے سے انکار

سابق وزیراعظم نوازشریف کے گردے کا الٹراساونڈ بھی آج کیا جائے گا جبکہ شوگر، یوریا اور کریٹینائن ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے بھی لئے جائیں گے۔ گزشتہ روز نوازشریف کے بلڈ ٹیسٹ میں بڑی خرابی دکھائی نہیں دی تھی۔ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر میاں نواز شریف کو جیل میں ائیرکنڈیشن فراہم کردئیے گئے ہیں۔

پمز اسپتال اسلام آباد کے ماہرین پر مشتمل 4رکنی میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز بھی نوازشریف کا طبی معائنہ کیا تھا اور جیل میں رہنا طبی طور پر خطرناک قرار دیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دل کی حالت بہت خراب ہے، پہلے اوپن ہارٹ سرجری ہونے کے باعث ان کا جیل میں رہنا طبی طور پر خطرناک ہوسکتا ہے۔ تاہم نوازشریف نے علاج کی غرض سے اسپتال منتقل ہونے سے انکارکرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں جو سہولت فراہم کرنی ہے وہ جیل کے اندر ہی مہیا کی جائے ۔

The post نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mGE3YI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment