Ads

نواز شریف، مریم اور صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے لیے درخواست دائر

 لاہور: نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرائی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے گھروں کو سب جیل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر التوا ہیں، نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں، اس لئے قانونی طور پر ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہیں ان کے سیاسی مرتبے کے مطابق خصوصی سہولیات میسر ہیں۔

The post نواز شریف، مریم اور صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے لیے درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JKxg9s
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment