Ads

جعلی بینک اکاؤنٹ؛ کراچی میں فالودے والا ارب پتی بن گیا

جعلی بینک اکاؤنٹ؛ کراچی میں فالودے والا ارب پتی بن گیا

کراچی: شہر قائد میں فالودہ والا بیچنے والا شخص بیٹھے بٹھائے 225 کروڑ روپے کا مالک بن گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی عبدالقادر نامی شخص بیٹھے بیٹھے ارب پتی بن گیا۔

عبدالقادر کے مطابق ایف آئی اے کے طلب کرنے پر علم ہوا کہ میرے نام پر بینک اکاؤنٹ ہے اور اس میں 225 کروڑ روپے کی رقم موجود ہے۔ عبدالقادر کا کہنا ہے کہ میں انگوٹھا چھاپ ہوں اور 40 گز کے مکان میں رہتا ہوں اس رقم سے میرا کوئی تعلق نہیں اور نہ مجھے علم ہے یہ رقم کہاں سے آئی۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں عبدالقادر کے گھر کے اطراف پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ اہل کاروں کا کہنا ہے کہ عبدالقادر کے نام پر اکاؤنٹ بنانے والے اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں اس لیے ہمیں اس کی حفاظت کے لیے بھیجا گیا ہے۔

The post جعلی بینک اکاؤنٹ؛ کراچی میں فالودے والا ارب پتی بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DH3dln

via Blogger https://ift.tt/2OpwVza
September 29, 2018 at 06:03AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment