Ads

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 1 فلسطینی شہید، 30 زخمی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 1 فلسطینی شہید، 30 زخمی

راملہ: اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کرکے 1 فلسطینی کو شہید اور 30 کو زخمی کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے علاقے راملہ کے گاؤں المغیر میں یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی مدد سے مقامی فلسطینی مظاہرین پر دھاوا بول دیا، فائرنگ کے نتیجے میں 38 سالہ فلسطینی حامدی نسان شہید ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حامدی نسان کے کمر پر گولی لگی تھی اور وہ دوران علاج چل بسے جب کہ 30 فلسطینیوں کو زخمی حالت میں لایا گیا جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

المغیر گاؤں کے کونسل کے سربراہ امین ابوعلیا نے میڈیا کو بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر مقامی بستی پر دھاوا بولا، آباد کاروں کی جارحیت کے خلاف فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور براہ راست فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ یہودی آبادکاروں نے گزشتہ برس اکتوبر میں ایک گاڑی پر پتھراؤ کرکے گاڑی میں سوار خاتون کو شہید کردیا تھا جس پر یہودی نوجوان پر فرد جرم بھی عائد کی گئی ہے۔

The post اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 1 فلسطینی شہید، 30 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SeuRMi

via Blogger http://bit.ly/2B31IKk
January 27, 2019 at 03:47AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment