Ads

عثمان شنواری نے اپنی شاندار کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام کر دی

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پنک ڈے میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرکے جنوبی افریقہ کو صرف 164 تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے والےعثمان شنواری نے اپنی کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام کردی۔

پیسر کا کہنا ہے پہلے اور دوسرے اسپیل کے دوران وانڈررز اسٹیڈیم کی پچ میں ڈبل بائونس ہونے کی وجہ سے لائن اور لینتھ پر کنٹرول میں دشواری محسوس ہوئی، تیسرے اسپیل میں گیند پرانی ہوچکی تھی، ریورس سوئنگ کی بدولت وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں: چوتھا ون ڈے؛ جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلیے 165 رنز کا ہدف

ڈیل اسٹین اور کاگیسو ربادا کے بعد ہیٹ ٹرک بال پر گیند بیوران ہینڈریکس کے بیٹ سے ٹکرانے کے باوجود کیچ کی اپیل کرنے پر انہوں نے کہا کہ چانس لیا تھا، بہرحال کوئی بات نہیں آئندہ کبھی ہیٹ ٹرک کر لوں گا۔

عثمان شنواری  نے کہا کہ پنک ڈے صرف جنوبی افریقہ ہی نہیں ہمارے لئے بھی ایک بڑا دن ہے، اپنی کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ عثمان شنواری نے 7 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 شکار کیے۔

The post عثمان شنواری نے اپنی شاندار کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام کر دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2S9HWGO
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment