Ads

لاہور میں پتنگ بازی نہ رک سکی، گلے پر ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی

 لاہور: پتنگ بازوں نے پابندی کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے پتنگ بازی جاری رکھی جس کے نتیجے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی نہ رک سکی اور پولیس کے دعوے دھرے رہ گئے۔ فیکٹری ایریا کے علاقے میں قاتل ڈور نے دو شہریوں کو زخمی کردیا جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

والٹن روڈ پر 35 سالہ موٹر سائیکل سوار ماجد گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا جس کے بعد اسی علاقے میں فقیر حسین نامی شہری بھی گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈور پھرنے سے 2 افراد کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور ڈور پھرنے سے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

The post لاہور میں پتنگ بازی نہ رک سکی، گلے پر ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GoL774
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment