Ads

ن لیگ اور پی پی پیسے دے رہی ہیں تو وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں، شیخ رشید

ن لیگ اور پی پی پیسے دے رہی ہیں تو وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں، شیخ رشید

 لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پیسے دے رہی ہیں تو قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ڈیل ناکام ہوگئی ہے اور ڈھیل کا ففٹی ففٹی پروگرام چل رہا ہے، وزیراعظم عمران خان سے آج میں بہت بڑی بات کہنے جارہا ہوں، وہ خفا نہ ہوں اگر یہ دونوں جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پیسے دے رہی ہیں اور ان افواہوں میں حقیقت ہے تو قوم کو اعتماد میں لیا جائے، نہ مفت کی ڈیل قبول ہے نہ مفت کی ڈھیل قبول ہے، انہیں جانے نہیں دینے گے۔

شیخ رشید نے شریف براداران کو بزدل سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرپشن کے کیس میں ہیرو بننے کی کوشش کررہے ہیں، ان دونوں کی بیماری 20 سال پرانی ہے اور شاید یہ لوگ ضمانت کروانے میں آسانی کے لیے بیماری رکھتے ہیں، انہیں ڈیل کرنی آتی ہے اور اب یہ ڈیل میں ناکامی پر ڈھیل کی طرف جارہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کیی کہ فی الفور شہباز شریف کی سیکورٹی سے رینجرز کی گاڑی ہٹائی جائے، اگر فوج ان چوروں کی سیکورٹی کے لیے پروٹوکول کی ڈیوٹی پر آگئی تو اس سے بہت غلط پیغام جارہا ہے۔

چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ کے اعلان سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ بلاول صاحب لانگ گواچا اور لانگ مارچ میں بڑا فرق ہے، اگر بلاول کرپشن کے خلاف اور فالودے والے کے حق میں لانگ مارچ کریں میں ان کے ساتھ نکلوں گا۔

The post ن لیگ اور پی پی پیسے دے رہی ہیں تو وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2t25Fus

via Blogger http://bit.ly/2Sh34uU
February 02, 2019 at 12:54AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment