Ads

محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شرکت مشکوک

ہیمسٹرنگ انجری کے شکاراوپنر محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

ان کو پلینگ الیون کا حصہ بنانےسےپہلے فٹنس ٹیسٹ کےمرحلے سے گزرنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان  دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، سابق کپتان آخری ون ڈے میں ہیمسرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔

آرام کے لیے زیادہ وقت نہ ملنے پر  وہ پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے،اطلاعات کےمطابق  سینئر بلے باز ابھی  مکمل طورپر تکلیف سےنجات نہیں پاسکے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں صرف ایک دن باقی ہے اور اتوار کو شیڈول میچ بھی دوپہر کو شروع ہونا ہے، اس لیے  محمد حفیظ کی  دوسرے میچ میں پلینگ الیون میں شمولیت کے بہت کم امکانات ہیں۔میچ کے آغاز سے پہلے  ڈاکٹر ایک بارپھر ان کا ٹیسٹ لیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

The post محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شرکت مشکوک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GgWo9D
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment