Ads

سری لنکن بلے باز کرونارتنے سر پر گیند لگنے سے گرگئے

سری لنکن ٹیسٹ بیٹسمین کرونارتنے آسٹریلوی بولر کی گیند سر پر لگنے سے گرگئے۔

کینبرا میں جاری  دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکن اوپنر کرونارتنے آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا بائونسر لگنے سے کریز پر گرگئے ۔ آسٹریلیا کے پہلی اننگز میں پانچ سو چونتیس رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں سری لنکن بیٹنگ جاری تھی ۔ اس وقت کرونا رتنے چھیالیس رنز پر کھیل رہے تھے کہ یپٹ کمنزکی  142 کلومیٹر کی رفتار سے  تیزی سے اٹھنے والی بال  کو درست طریقے سے کرونارتنے  جج کرنے میں ناکام رہے اور گیند ان کے سرکے پچھلے حصے پر  آلگی۔

گیند سر پر لگنے سے بلے باز کے ہاتھ سے بیٹ چھوٹ گیا اور وہ چکرا کر زمین پر آگرے، ساتھی کھلاڑی اور امپائر فوری طورپر ان کے پاس پہنچے اور ان کے  اشارے پر اسٹریچر منگواکر انہیں اسپتال لے جایا گیا ۔ جہاں اب  ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

 

 

 

The post سری لنکن بلے باز کرونارتنے سر پر گیند لگنے سے گرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HNLjPE
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment