Ads

پنجاب میں گورننس سے متعلق بڑی تبدیلی لائی جارہی ہے، فواد چوہدری

 لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گورننس کے نظام پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس حوالے سے بڑی تبدیلی لائی جارہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے  گیس کے زائد بلوں سے متعلق نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل صحت کارڈز کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا جائے گا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 7 سے 9 لاکھ روپے تک کا علاج مفت ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گورننس کے نظام پر تفصیلی غور کیا گیا، پنجاب میں گورننس سے متعلق بڑی تبدیلی لائی جارہی ہے جب کہ محکمہ پولیس میں بھی ریفارمز لائی جارہی ہیں، (ق) لیگ کے ساتھ پی ٹی آئی کے نہ تو کوئی تحفظات ہیں اور نہ کوئی سنجیدہ اختلافات ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے اور اس حوالے سے ڈاکٹرز آزاد ہیں جب کہ ان کی قسمت سے متعلق فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری نے یا تو جیل میں  دن گزارنے  ہیں یا پھر لندن میں، یہ انتہائی شرم کی بات ہے، یہ لوگ اتنا عرصہ اقتدارمیں رہے اور آخر میں کہہ رہے ہیں کہ ہمیں لندن بھیج دیں۔

سانحہ ساہیوال پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر متاثرین سے اظہار یکجہتی کیاہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

The post پنجاب میں گورننس سے متعلق بڑی تبدیلی لائی جارہی ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GkGUkU
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment