Ads

شیخ رشید اور بلاول بھٹو کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

اوکاڑہ: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان لفظی گولہ باری شروع ہوگئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید کو پنڈی کا گٹر قرار دیا جس کے جواب میں شیخ رشید نے ان کے والد پر طنز کے تیر چلادیے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کے دوران پیپلزپارٹی کی قیادت پر کڑی تنقید کی۔

شیخ رشید نے بلاول کو مخاطب کرتے کہا کہ بلو رانی نے کہا کہ میرے رنگ پسٹن بیٹھ گئے ہیں اس کا جواب 5 فروری کو فیصل آباد میں دوں گا، آصف زرداری نے فالودے والے اور مُردوں کے نام پر اکاؤنٹ بنائے، وہ اس ملک کی سب سے بڑی بیماری اور گٹر ہیں جبکہ بلاول بھی اپنے والد کے پیچھے چل پڑا ہے، وہ لانگ مارچ نہیں لونگ مارچ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پی پی پیسے دے رہے ہیں تو وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں، شیخ رشید

گزشتہ روز کراچی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میٹ دی پریس کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے متعلق ایک سوال پر انتہائی ناگواری کے ساتھ شیخ رشید کو پنڈی کا شیطان اور بے غیرت انسان قرار دیا۔ بلاول نے سوال پوچھنے والے صحافی سے کہا کہ آپ مجھ سے پنڈی کے گٹر کے بارے میں پوچھیں مگر اس انسان کے بارے میں نہ پوچھیں۔

The post شیخ رشید اور بلاول بھٹو کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Sp2Di2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment