Ads

نوازشریف نے این آراو مانگا نہ کبھی مانگیں گے، شاہد خاقان عباسی

ملتان: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے کبھی این آراو مانگا نہ کبھی مانگیں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ تمام جماعتوں کے منشور میں ہے، فخر ہے جو کام جنوبی پنجاب میں ن لیگ نے کئے وہ کسی نے نہیں کیے، ہم نے صوبہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے لیے اسمبلی میں قراردادیں پیش کیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  ملک کے اندر ترقی کی رفتار رک گئی ہے، موجودہ حکومت کو چاہیے کہ ترقی کے کاموں کو آگے لے کر چلے، حکومت نے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کیا ہے اس لیے ان سے کوئی خیر کی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال جو حاجی جائے گے وہ 63 فیصد زیادہ پیسے دیں گے، حکومت کو حج پر سبسڈی دینی چاہیے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی این آراو مانگا نہ کبھی مانگیں گے اور نوازشریف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور نواز شریف پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہو سکا جب کہ 3 میڈیکل بورڈز کی رپورٹ پرنوازشریف کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شیخ رشید کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتا۔

The post نوازشریف نے این آراو مانگا نہ کبھی مانگیں گے، شاہد خاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GfwMKm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment